اشاعتیں

کتوں کے کاٹنے کے واقعات اور چند گذارشات

 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔           قارئین کرام چند سالوں قبل ایک ہندوستانی شہری نے سپریم کورٹ میں ایک اپیل داخل کرکے کتوں کو مارنے پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے کتوں کے مارنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب گرام پنچایت میونسپلٹی اور کارپوریشن کتوں کو مارتے نہیں ہیں ورنہ اس سے پہلے تک جب کتوں کی کثرت ہوجایا کرتی تھی یہ ادارے ان کو مارکر کم کردیا کرتے تھے۔         دوسری طرف صرف مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں۔          لہذا ایسے وقت میں ضروری ہے کہ کوئی سوشل ویلفیئر سوسائٹی یا ادارہ کو آگے بڑھ سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کرکے سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرنا چاہئے۔         دوسری طرف عام شہریان سے درخواست ہے کہ اگر کوئی بچہ یا بچی یا کوئی ضعیف شخص ایسے راستے سے گذر رہا ہو جو سنسان ہو اور وہاں کتے بھی موجود ہوں تو ہ...